فیصل بن فرحان 123

سعودی وزیر خارجہ اور سربراہ ایٹمی ایجنسی کی ملاقات

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بین الاقوامی سطح پر کثیر فریقی تعاون کے فروغ کے امکانات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی حالات میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت میں عالمی سلامتی، توانائی کے پرامن استعمال اور موجودہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں