ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ۔
عرب ٹی وی کے مطابق ریاض کے شاہ عبداللہ اسٹڈیز اینڈ پیٹرولیم ریسرچ سینٹر کے دورے کے موقع پر وزرا کو توانائی کے حوالیسے کی جانے والی ریسرچ ، تبدیلیاں ، موسمیاتی تبدیلی ، پائیدار نقل وحمل اور مشاورتی خدمات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں درپیش موجودہ چیلنجز اور ان کا حل تلاش کرنے کے حوالیسے بھی آگاہ کیا گیا۔
دوطرفہ ملاقات میں توانائی کے بارے میں ریسرچ اور اس شعبے میں افرادی مہارتوں کے تبادلہ و مشترکہ تحقیقی کام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔