ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں مصری ہم منصب ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کا وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات، مشترکہ تعاون کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون تیز کرنے کے میکنزم، دونوں ملکوں کے مشترکہ ایشوز پر ہم آہنگی بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔غزہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔