سٹیٹ بینک 271

سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں جولائی کے دوران 49.85 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلی ماہ کے دوران 49.85

فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2020ء

میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 4 کروڑ،52 لاکھ،7 ہزارڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں زیادہ

ہے ۔ جولائی 2019ء میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 3 کروڑ، ایک لاکھ، 68 ہزارڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ مالی سال

2019-20ء میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 453.86 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔سٹیٹ بینک کے

مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں 179.34 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جولائی 2020ء میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 67.70 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جولائی میں سعودی عرب

سے 189.13 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مالی سال 2019-20ء میں سعودی عرب سے درآمدات کا

مجموعی حجم 1.286 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں