سعودی وزارتِ خارجہ 83

سعودی عرب کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس

ریاض( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے حالیہ سیلاب اور موسلادھار بارشوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ قدرتی آفت ایک المیہ ہے ، ہم مملکت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

سعودی حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں