وزارت خارجہ 65

سعودی عرب کا جنگ بندی معاہدے اور ایس ڈی ایف کے شامی ریاست میں انضمام کا خیرمقدم

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت شام میں جنگ بندی کے معاہدے اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے اپنی تمام شہری اور عسکری ادارہ جاتی ساخت کے ساتھ شامی ریاست میں انضمام کا خیرمقدم کرتی ہے اور اس معاہدے تک پہنچنے میں امریکہ کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہتی ہے۔

مملکت کو امید ہے کہ یہ معاہدہ امن و استحکام کے فروغ، ریاستی اداروں کی تعمیر اور قانون کے نفاذ میں معاون ثابت ہوگا اور شامی برادر عوام کی ترقی اور خوش حالی سے متعلق توقعات پوری کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے ایک بار پھر شامی حکومت کی ان کوششوں کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے جو معاشرتی امن کے فروغ، شام کی خود مختاری کے تحفظ اور اس کی علاقائی وحدت برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں