سعودی عرب 206

سعودی عرب نے لبنانی تنظیم کو حزب اللہ کی حمایت پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا

ریاض(ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تعلق اور رابطوں میں ملوث ”القرض الحسن ایسوسی ایشن”کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایسوسی ایشن دہشت گرد تنظیم (حزب اللہ)کی حمایت میں ہونے والی سرگرمیوں سے منسلک ہے۔ یہ انجمن دہشت گرد تنظیم (حزب اللہ)کے لیے فنڈز کے انتظام اور عسکری مقاصد کے لیے سپورٹ سمیت اس کی مالی معاونت پر کام کرتی ہے۔سعودی عرب نے کہا کہ وہ دہشت گرد تنظیم (حزب اللہ)کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔

تنظیم کی مالی امداد کے ذرائع کو نشانہ بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری اور دوست ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کرے گی۔سعودی عرب نے دہشت گردی کے جرائم اور اس کی مالی اعانت سے نمٹنے کے لیے شاہی فرمان M/21 مجریہ 12/2/1439 میں دہشت گردی اور اس کی مالی اعانت سے نمٹنے سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے انتظامی میکانزم، بشمول سیکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر1373 (2001) میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو سپورٹ فراہم کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے کا اعلان کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں