سعودی عرب 178

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے ویزے کی معیاد ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی

ریاض( رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے ویزے کی معیاد اب ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی۔سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ‘نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں