اسرائیلی پروازوں 279

سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دیدی

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اجازت کے تحت اسرائیل کو 4 دن کیلیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے فی الحال خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں