استسقا 50

سعودی عرب میں بارش کے لیے استسقا کی نمازیں ادا کی گئیں

ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی عرب کے تمام علاقوں میں گزشتہ روز استسقا کی نمازیں ادا کی گئیں تاکہ اللہ سے بارش کی درخواست کی جا سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ نمازیں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق خشک سالی اور بارش کے دیر سے آنے کے دوران ادا کی گئیں تاکہ اللہ کی مہربانی اور کرم سے پورے ملک میں بارش ہو سکے۔رپورٹس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر لوگ مختلف شہروں، صوبوں، مراکز اور گائوں میں واقع مساجد اور استسقا کے لیے مخصوص مقامات پر جا کر اس روحانی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ مفتی اعظم نے بھی ملک بھر کے عوام کو بارش کے لیے نماز استسقا پڑھنے کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں