ویکسین 143

سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایاکہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے، سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ منگل سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ گاؤں یا دیہات میں دستیابی نہ ہونے پر بڑے شہروں سے ویکسین لگوائی جاسکے گی، ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے۔ انہوںنے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں