فوجی تعاون 25

سعودی عرب اور صومالیہ کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

موغادیشو(رپورٹنگ آن لائن)صومالیہ اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون سے متعلق ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے گئے ہیں، یہ معاہدہ صومالی وزیرِ دفاع احمد معلم فقی اور سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ریاض میں طے پایا۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینا ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے واضح کیا ہے کہ صومالیہ کسی بھی صورت اسرائیلی فوجی اڈے کی اجازت نہیں دے گا اور ایسی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں