ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے سے متعلق اہم خبر دی ہے اور کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق منسوخ شدہ پابندیوں میں کرونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے اور مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے ضروری قرنطینہ کی شرائط کا خاتمہ شامل ہے۔
غیرملکی مسافروں پر کرونا پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ مملکت میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 4% سے کم ہونے ا ور سعودی آبادی کے تمام ٹارگٹ گروپس (یعنی 12 سال کی عمر کے افراد)کے لیے ویکسینیشن کی شرح 99% تک پہنچ جانے کے بعد کیا گیا ہے۔









