عرب پارلیمنٹ

سعودی شوری کونسل کے سپیکر کی قاہرہ میں سعودی وفد کی قیادت

قاہرہ( رپورٹنگ آن لائن)شوری کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آلِ الشیخ نے عرب پارلیمنٹ اور عرب کونسلز اور پارلیمنٹ کے صدور کی ساتویں کانفرنس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کانفرنس قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں عرب پارلیمانی اتحاد کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی جس کے ایجنڈے کا ایک اہم نکتہ فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی جبری نقلِ مکانی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کرنے کے لیے وقف تھا۔

اس موضوع پر گفتگو میں شرکا نے فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کے لیے ایک متفقہ عرب پارلیمانی مقف وضع کرنے پر کام کیا۔کانفرنس کا ایک اہم نتیجہ ایک طے شدہ متحدہ عرب پارلیمانی ایکشن پلان کے اجرا کی صورت میں برآمد ہوا جس میں ایسے ٹھوس اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائے گا جو عرب پارلیمنٹیرین فلسطینی مقصد کی حمایت میں اٹھا سکتے ہیں۔

اس کی سرکاری منظوری سے پہلے عرب کونسلز اور پارلیمان کے صدور نے منصوبے کے اہم پہلوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بند کمرے میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جنہیں بعد میں ممکنہ طور پر اختیار کرنے کے لیے عرب سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

کانفرنس میں مملکت کے وفد میں شوری کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد بن دخیل المطیری کے ساتھ کونسل کے اراکین سعد بن سالب العطیبی، طارق بن سعید الشمری، حنان بنت عبداللہ السماری، عبداللہ بن عبدالعزیز بن عفان اور امل بنت عبدالعزیز الھزانی نے شرکت کی۔