جوزپ بوریل

سعودی ایران تعلقات کی بحالی خطے کے استحکام میں معاون ہے،یورپی یونین

برسلز(رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے کمشنر جوزپ بوریل نے کہاہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے کے استحکام میں مدد ملے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران بوریل نے کہا کہ سعودی اور ایرانی مفاہمت ایک اچھی خبر ہے جس سے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔