سشمیتا سین 161

سشمیتا سین نے بالی ووڈ میں فلمیں نہ ملنے کی وجہ بتادی

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ انھیں بالی ووڈ فلموں میں کردار اس لئے نہیں مل رہا ہے کیونکہ وہ اس مقصد کیلئے نیٹ ورکنگ بنانے سے ہچکچاتی ہیں، اس کے علاوہ وہ اس کام میں مہارت بھی نہیں رکھتیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں 47 سالہ سشمیتا نے گزشتہ دس برسوں سے فلمی دنیا سے اپنی غیر حاضری پر گفتگو کی اور اس کی وجہ بتائی کہ انھیں بالی ووڈ واپسی پر کردار کیوں نہیں مل رہے۔

1994 کی مس یونیورس اور چند برس قبل تک ایک کامیاب فلمی کیریئر کی حامل سشمیتا سین کو ان کے نقاد اور فلم بین دونوں ہی پسند کرتے رہے ہیں، لیکن فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعد اب جبکہ ان کی واپسی ہوئی ہے تو انھیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ نیٹ ورکنگ نہ ہونے کی وجہ سے انھیں فلمیں نہیں مل رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں