واشنگٹں (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے خلاف فوجی آپشن کے حوالے سے امریکی دھمکیوں کی شدت میں کمی آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکریہ ادا کرتے ہوئے سامنے آئے ہیں۔
وائٹ ہائوس کے سربراہ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے شکریہ کا پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا: میں ایرانی قیادت کی جانب سے کل کے لیے مقررہ تمام سزائے موت (800سے زائد کارروائیاں)کی منسوخی کو بہت سراہتا ہوں۔انہوں نے اپنی ٹویٹ کا اختتام ان الفاظ پر کیا: آپ کا شکریہ!۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل سزائے موت کی منسوخی کے بعد انہوں نے خود کو ایران پر حملہ نہ کرنے پر قائل کر لیا ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب امریکی خصوصی مندوب سٹیو وتکوف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایرانیوں سے رابطہ کیا ہے۔









