ڈومیسٹک کرکٹ

سری لنکا کا ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا اعلان

کولمبو(رپورٹنگ آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس سی بی) نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان ایس سی بی کے مطابق منگل سے تمام اسٹیڈیم ایس اوپیز کے تحت کھول دیئے جائیں گے جبکہ ڈومیسٹک میچز تماشائیوں کے بغیر کرائیجائیں گے۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں لیکن اب ایک سو سترہ روز بعد ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔