124

سری لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل پاکستانی بزنس مین عمر خان کی بی لو کینڈی نے جیت لیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سری لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل پاکستانی بزنس مین عمر خان کی بی لو کینڈی کے نام سنسنی خیز فائنل مقابلے میں بی لو کینڈی 5 وکٹوں کے نقصان پر جیت لیا دمبولا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میی 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے.

سری لنکا پریمیئر لیگ
سری لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل پاکستانی بزنس مین عمر خان کی بی لو کینڈی نے جیت لیا

جس کے جواب میں بی لو کینڈی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی سری لنکا کرکٹ لیگ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی بزنس مین عمر خان نے بی لو کینڈی ٹیم فرنچائز خریدی اور فائنل میچ تک جیت ان کا مقدر رہی .

سری لنکا پریمیر لیگ شامل بی لو کینڈی میی چار پاکستانی کرکٹرز شامل تھے جن میں فخر زمان, محمد حارث, آصف علی اور محمد حسنین شامل تھے جبکہ نامور کرکٹر مشتاق احمد کوچ جاوید میاں داد منٹور اور وسیم اکرم ٹیم کے سرپرست اعلیٰ تھے.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی لو کینڈی کے مالک معروف بزنس مین عمر خان نے کہا کہ میرے لئے بڑی خوشی کا دن ہے ہم پہلی مرتبہ کسی کرکٹ لیگ میں ٹیم خریدی اور ٹورنامنٹ جیت لیا اس پر میں اللہ پاک کا بے شکر گزار ہوں.

اس جیت جہاں پوری ٹیم کی محنت ہے وہی اس ٹیم کے ورلڈ کلاس کرکٹرز منٹورز کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں جن لیجنڈ وسیم اکرم جاوید میاں داد اظہر الدین اور ٹیم کے کوچ مشتاق احمد شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور پاکستانی ہمیشہ کوشش رہی اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کروں.

ہم نے پی ایس ایل میں شامل ہوتے ہوئے وہاں سپانسر شپ کی دیگر پاکستانی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میی بطور سپانسر حصہ لے رہے ہیں اور انشاءاللہ پاکستان کے لیے اس کرکٹ کے عروج کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے.

سری لنکا میں کھیلی گئی لنکا پریمیئر لیگ اپنی تمام تر سنسنی خیزیوں اور مقبولیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی فائنل میچ مین آف دی میچ انجیلو متھیوز رہے جبکہ مین آف دی سیریز بی لو کینڈی کے کپتان ونیندو ہسرنگا رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں