سری لنکا

سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا

کولمبو(ر پورٹنگ آن لائن)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبور میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا۔ کوشل پریرا سری لنکا کو لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم شیکھر دھون کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے 16 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز 21 جولائی سے شروع ہو گی، سیریز کا دوسرا میچ 23 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے تمام میچز آر پریما داسا سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔