سرگودہا 85

سرگودہا، میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ون جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرگودہا(رپورٹنگ آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا نے میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ون جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کا شرح تناسب 46.37 فیصد رہا اور طلبا کے مقابلہ میں ایک بار پھر طالبات بازی لے گئیں جبکہ چاروں اضلاع میں ضلع سرگودھاپہلے نمبر پر رہا۔

زرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ون جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں شریک ایک لاکھ 12 ہزار 492 امیدوار طلبا و طالبات 52 ہزار 166 کامیاب قرار پائے جن میں کامیابی کا تناسب 46.37 فیصد رہا۔جس کے لئے منعقدہ تقریب میں کمشنر و چیئرمین ملک جہانزیب اعوان نے نتیجہ آن لائن کیا جس میں ضلع سرگودھا کے 63 ہزار 540 امیدواروں میں 31370 پاس ہوئے جن کی کامیابی کا شرح تناسب 49.37 فیصد رہا۔

اسی طرح ضلع خوشاب کے 20147 امیدواروں میں 9033 پاس ہوئے ان کی کامیابی کا شرح تناسب 44.84 فیصد رہا اور ضلع میانوالی کے 23750 امیدواروں میں 10 ہزار 96 پاس ہونے سے کامیابی کا شرح تناسب 42.51 فیصد رہا جبکہ ضلع بھکر کے 24 ہزار 646 امیدواروں سے9 ہزار971 پاس ہونے سے کامیابی کا شرح تناسب 40.46 فیصد رہا۔کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی نے بتایا سائنس گروپ میں شریک 77 ہزار 782 امیدوار سے 37 ہزار 848 کامیاب ہوئے اور شرح تناسب 48.66 فیصد رہا۔

ہیومنٹی گروپ کے شریک 15 ہزار 576 امیدواروں سے 6 ہزار 948 کامیابی سے شرح تناسب 44.61 فیصد رہا جبکہ اس امتحان میں 82 ڈف اینڈ ڈمپ امیدوار شریک ہو کر کامیاب قرار پائے۔اس موقع پرکمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ملک جہانزیب اعوان، سیکرٹری ابوالحسن اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تعلیم پر فوکس رکھیں اور اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کے لئے نمایاں خدمات سر انجام دیںـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں