پبلک سروس کمیشن 117

سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پی ایم ایس (منسٹریل کوٹہ)کے تحریری نتائج کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پی ایم ایس (منسٹریل کوٹہ)کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کی حتمی منظوری کے بعد نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے تحریری امتحان کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا جس کے مطابق پی ایم ایس (منسٹریل کوٹہ)کی 21اسامیوں کے لیے 15ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں،فیز اول میں 5,772امیدوار کامیاب قرار جبکہ فیز دوم میں 106امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں میں عائشہ شہزاد ماریہ رشید مجید الرحمن شامل ہیں۔

جنرل نالج (مرحلہ اول)اور انگلش و اردو مضامین (مرحلہ دوم)میں کامیاب امیدواروں کے لیے ڈی ایم سی 30دن کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی، نفسیاتی جانچ اور انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ امیدوار ڈی ایم سی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے کال لیٹرز جلد پی پی ایس سی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، امیدواروں کو کال لیٹرز کی اطلاع ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی دی جائے گی، امیدوار انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔تمام نتائج پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں