پاکستان اسٹاک ایکسچینج

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری کے دن آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، جس کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔