لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ شیبا بٹ نے کہا ہے کہ سردار کمال کو میرے شوہر مرحوم طارق جاوید نے متعارف کرایا اورسردار کمال نے اپنی بھرپور محنت اور لگن سے بھرپور نام کما کر میرے شوہر کا نام بھی بلند کیا ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیبا بٹ نے کہا کہ سردار کمال انتہائی شریف النفس اور عاجز آدمی تھے ۔سب لوگ کہتے تھے سردار کمال شکل سے بالکل بھی کامیڈین نہیں لگتا لیکن ان کے اندر فن اداکاری کا ذخیرہ تھا ۔
شیبا بٹ نے کہا کہ میں نے سردار کمال کے ساتھ فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ،وہ میرے منہ بولے بھائی بنے ہوئے تھے اور انہوں نے مجھے بے پناہ عزت دے کر ہمیشہ اس رشتے کی لاج رکھی۔