اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ کہ علاقے شاہرگ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشتگردی کے اس واقعے میں ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اپنے بیان میں اسپیکر نے دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان ہر گہرے دکھ اور افسوس اوردھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے اس بزدلانہ اور شرمناک کارروائی ملوث عناصر ملک وقوم کے دشمن ہیں،معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے اس واقعے میں ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا ء کی ۔اسپیکر نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاء کی ۔اسپیکر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دیں ۔