سردار ایاز صادق 12

سردار ایاز صادق کی لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر افسران اور جوان دہشتگری کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر افسران اور جوان دہشتگری کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں