سردار ایاز صادق 20

سردار ایاز صادق کا سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، اس افسوسناک سانحے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نیجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں