سردار ایاز صادق 54

سردار ایاز صادق کا خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے شمالی وزیرستان اور کرم میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم دہشتگردی کے ناسور کے خلاف اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ”عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیاں قابل ستائش ہیں، دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ کارروائیاں امن و استحکام کے قیام کی روشن مثال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں