اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے سینئر افسر اور نیکٹا میں خدمات سر انجام دینے والے کاشف زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف زمان باصلاحیت، محنتی اور فرض شناس افسر تھے جنہوں نے قومی اداروں میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ادارے اور سوگوار خاندان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔سپیکر نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ا نہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔









