sajal ali 48

سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختلف انسٹاگرام پیجز کی جانب سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا، مگر مداح اس افواہ پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیںتاہم سجل علی نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر جب بھی ہوگی، وہ خود ہی بتائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں