مفتاح اسماعیل

ستمبر تک مشکلات رہیں گی، مفتاح اسماعیل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ستمبر تک مشکلات رہیں گی۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چادر دیکھ کر پائوں پھیلائیں، ہماری خریدی گئی گیس ملک کو بچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں سستی گیس نہیں خریدی گئی، ہم نے حکومت میں آ کر مشکل فیصلے کئے، توانائی کی قیمتیں بڑھائیں، ہمارا انحصار امپورٹ بیسڈ معیشت پر ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کی پیداوار بڑھائی، ہم نے بجلی بڑھا کر ایکسپورٹس نہیں بڑھائی، جو اضافی بجلی بنائی وہ شادی ہالز میں استعمال کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یوایای) اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، قرض 25 ہزار ارب پر تھا، عمران خان نے 42 ہزار ارب کر دیا۔