راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 27فروری 2019پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے،
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے،خیال رہے کہ بھارت کی تاریخی شکست کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں، 27فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کے اجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے دو طیارے مار گرائے۔