کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کا سب سے پہلے اداکار احد رضا میر کی جانب سے انٹرویو لیا گیا ہے۔ سارہ خان کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بطور سیلیبرٹی کی بیٹی، عالیانہ خان کا پہلا انٹرویو ہو بھی چکا ہے۔سارہ خان نے بتایا کہ ایک بار احد رضا میر نے اْن سے کہا کہ وہ میزبان بن کر سب سے پہلے میری بیٹی عالیانہ کا انٹرویو کرنا چاہیں گے۔سارہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے عالیانہ اور احد رضا میر کی بات بھی کروائی تھی، بطور میزبان احد رضا میر نے عالیانہ فلک سے انٹرویو کے دوران پوچھا کہ ماما اْن کا کیسا خیال رکھتی ہیں؟۔
سارہ خان نے کہا کہ اداکارہ رمشا خان بھی اْن کی بیٹی عالیانہ سے بے حد محبت کرتی ہیں، وہ عالیانہ سے ویڈیو کال پر بات کرنا یا ڈرامہ سیٹ پر اْس کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کرتی ہیں۔انٹرویو کے دوران سارہ خان نے اپنے اور شوہر، گلوکار فلک شبیر سے متعلق بھی بات کی۔سارہ خان نے کہا کہ وہ 100 دن میں 100 طرح کے مختلف ناشتے بنا سکتی ہیں اور اْن کی یہ بات فلک شبیر کو بے حد پسند ہے۔