رانا ثناء اللہ 21

سب جماعتیں اور تنظیمیں مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سب جماعتوں اور تنظیموں سے کہوں گا یہ مشکل وقت ہے حکومت کا ساتھ دیں۔

اپنے آبائی حلقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دُنیا میں پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، یہ بحران ایران جنگ کی وجہ سے ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں پٹرول پمپ پر فوج کو بلانا پڑا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی کوششوں سےسپلائی چین متاثرنہیں ہوئی، اِسی وجہ سے پاکستان میں تیل کا بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم شہبازشریف نےتیل کی قیمتوں پر 129 ارب کی سبسڈی دی۔

مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کی پاسداری کررہا ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کے بحران سے نمٹنے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، حکومت عام آدمی اور کسانوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو فری کر دیا گیا ہے، عوام کی سہولت کیلئے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو فری ہے، حکومت کسانوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہے، موٹرسایئکل والوں کو پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے اقدام کریں گے، سب جماعتوں اور تنظیموں سے کہوں گا یہ مشکل وقت ہے حکومت کا ساتھ دیں، حافظ نعیم الرحمان سےکہوں گا آل پارٹیز کانفرنس میں تجاویز دیں، حکومت کے خلاف احتجاج بنتا نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انرجی بحران ہماری حکومت کا پیدا کردہ نہیں ہے، اگراحتجاج کرنا ہے تو اسرائیل، نیتن یاہو کے خلاف ہونا چاہیے، ہمیں اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔

مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جو سیاسی گروہ عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں اُن کو پاکستان کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں