شوگر

سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے.

جبکہ رہی سہی کسر منافع خوروں نے پوری کر دی جو من پسند قیمتیں لگا کر دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے لگے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لیکر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے شہر کے بازاروں میںسبزیاں الو 100روپے ،پیاز 100روپے ،کچالو 220روپے ،لیموں 320روپے ،ٹماٹر 80روپے ، کدو 100روپے میں فروخت ہونے لگا .

جبکہ پھل ام 290روپے ،خرمانی 200روپے ،چیری 390روپے ،لوکاٹ 190روپے ،سیب 380روپے تک فروخت ہونے لگا تاہم متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی شہریوں نے اس سلسلے میٰں مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ قیمتیں لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔