اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ پر بہت دکھ ہوا، کمیٹی جلد از جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے، ساری چیزوں کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، مری میں رہائش کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا جائے،جدید طریقے سے سارے معاملے کو ہینڈل کیا جائے۔
پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں بابر اعوان اور فرخ حبیب نے فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی ۔ بابر اعوان نے بتا یا کہ 74 سال میں پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے فنڈنگ کے ذرئع بتائے،ہم نے اپنے ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کیں، الیکشن کمیشن دوسری جماعتوں کے فنڈنگ ذرائع بھی سامنے لائے،ہم نے تاریخ رقم کی ہے اور یہ ہماری فتح ہے، وزیراعظم کو بتایا کہ مالیاتی بل اسی ہفتے اسمبلی میں لائیں گے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سانحہ مری پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر بہت دکھ ہوا، کمیٹی جلد از جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے، ساری چیزوں کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے کہا مری میں رہائش کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا جائے،جدید طریقے سے سارے معاملے کو ہینڈل کیا جائے۔ اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے اجلاس میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔









