شیخ رشید 236

سانحہ مری میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، مری میں خود سات سو سے زائد گاڑیوں کو نکالا، اپوزیشن 23 مارچ کو اسلام آباد آ کر اپنا شوق پورا کر لے، سڑکوں پرذلیل و خوارہوگی، اپوزیشن بتائے کہ ان کا ایجنڈہ کیا ہے؟ 23 مارچ کا دن بہت حساس دن ہے اوراس روزاسلام آباد کی تمام شاہراہیں بند ہوں گی۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو فنانس سمیت تمام بلوں پر شکست ہوئی ہے ،اپوزیشن اپنی شکست دیکھے میڈیا نہ ہو تو عوام آپ کو بھول جائیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں نالائق اپوزیشن ملی،اگرعمران خان سڑکوں پر نکلے تو واقعی خطرناک ہوں گے۔

اپوزیشن بتائے انھوں نے تین برسوں میں عمران خان پر صرف الزامات لگانے کے سوا اور کیا کیا؟ شیخ رشید نے مذید کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی والے احتجاج میں عوام باہر نہیں نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں