پیپلز پارٹی 202

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں، لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی شدید ضرورت ہے، ہم حصول انصاف تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سانحہ اے پی ایس کی 7 ویں برسی کے حوالے سے اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ اے پی ایس سانحے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے لئے حکومت نے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے، شہدا کے سوگوار خاندان 7 ویں برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں