حمزہ شہباز شریف 60

سانحہ اسلام آباد پاکستان میں رواداری، امن اور ترقی کے سفر پر حملہ ہے’حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے ترلائی، اسلام آباد میں عبادت گاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور دلخراش واقعہ قرار دیا ہے۔لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ 32معصوم نمازیوں کو مسجد کے اندر شہید کیا گیا۔

یہ حملہ پاکستان میں رواداری، امن اور ترقی کے سفر پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دھماکے کے زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، اللہ تعالی لواحقین کو اس بڑے سانحے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔حمزہ شہباز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں