حرا مانی 130

سال کی عمر میں پہلے بچے کی ماں بنی ،اپنے بچوں کے ساتھ ہی بڑی ہوئی ہوں، حرا مانی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ جب میرے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس وقت میری عمر صرف 19 برس تھی اور یوں اپنے بچوں کے ساتھ ہی بڑی ہوئی ہوں۔حرا مانی نے ایک ویب ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیرئر اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔اداکارہ نے کہا کہ جب میرا پہلا بیٹا ہوا تو اس وقت میری عمر 19 سال تھی، جب وہ ایک سال کا ہوا تو میں 20 برس کی ہوئی، جب وہ 2 سال کا ہوا تو میں 21 برس کی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح، میں اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ ہی بڑی ہوئی ہوں، اس کی پرورش کرتے کرتے خود بڑی ہوگئی۔حرا مانی نے کہا کہ چونکہ میری عمر بہت کم تھی تو میں اتنی سمجھدار نہیں تھی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد، مجھے بہت ڈر لگتا تھا کہ کہیں مجھ سے اس کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میں اپنے بیٹے کو اس طرح تعلیم دے سکوں گی جس طرح سمجھدار مائیں دیتی ہیں۔واضح رہے کہ حرا اور مانی سال 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں