اسٹیٹ بینک 61

سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سالانہ بنیاد پر غیر ملکی کمپنیوں کی نفع کی رقم کی واپسی میں115 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ پالیسی سطح پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں آور معیشت پر اعتماد کی بحالی کا نتیجہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی 1.8 ارب ڈالر کی نفع کی رقم واپسی کامیاب سرمایہ کاری کا عندیہ ہے۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ نفع کی رقم کی واپسی میں تیزی آئی ایم ایف پروگرام اور جامع معاشی پالیسی کے باعث ممکن ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، منافع کی آزادانہ منتقلی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں