عارف علوی 15

سازشیں ناکا م ہوگئیں ،تبدیلی آکر رہے گی ، عارف علوی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق صدرمملکت اور پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ میکیاویلی کے شاگردوں کی سازشیں ناکام ہوگئیں ،سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا جمہوری قوتوں کو عمران خان کے فیصلے کی تکمیل پر مبارکباد، انشااللہ یہ تحریک پاکستان کی آزادی و جمہوریت کیلئے انقلابی ثابت ہوگی، جو کرنا ہے کرلو، اللہ کی مدد سے اور میرے نبیؐ کے صدقے تبدیلی آکر رہے گی، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جعلی حکومت بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ایک جمہوری عمل ہے ، اس میں رکاوٹ ڈالنا غیر جمہوری تصور ہوگا، کے پی میں بھی جمہوریت کو دفن کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ، پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ آئین نے گورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا.

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں، علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے ، دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں