ندا ڈار 8

سابق کپتان ندا ڈار کا پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔نامور آل رانڈر نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی واپسی کا اعلان کیا جس میں انہوں نے ٹیم کیلئے اپنی دستیابی کے بارے میں بتایا۔

ندا ڈار نے کہاکہ اپنا فوکس بڑھانے اور اسٹرینتھ کی بحالی کے لیے وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔انہوں نے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے،

میں بہت محنت کر رہی ہوں جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو گی میں اپنا بہترین دینے کے لیے تیار ہوں۔ندا ڈار نے کہا کہ سب کا شکریہ جنہوں نے میرا ہر حال میں ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں