عمران خان اور شاہ محمود 130

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی11 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں اسلام آباد میں توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ کے دو جبکہ تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں درخواست ضمانت دائر ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں