ضمانت قبل از گرفتاری 226

سابق صدر آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست میں پیش ہونے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ بدھ کو دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی،گزشتہ ماہ کی 10تاریخ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ خرابی صحت کے باعث پیش ہونے سے قاصر ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے،درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں