چیمپئن شپ 50

ساؤتھ ایشیا ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ’ انڈر23 ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان کے نام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ساؤتھ ایشیا ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے انڈر 23 ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان ٹیم کے نام رہا۔پاکستان انڈر 23 ٹیم محمد عدنان، رانا حسن مجتبیٰ، عمیمہ عثمان اور عمارہ اشتیاق پر مشتمل تھی۔

ٹیم نے ایونٹ میں نیپال کو 2ـ3، بھوٹان کو 0ـ5 اور سری لنکا کو 0ـ5 سے شکست دی تھی۔ ٹیم ایونٹ کے آخری روز سری لنکا کی نیپال کے خلاف فتح نے پاکستان کی دوسری پوزیشن پکی کردی۔

انڈر17 میں پاکستانی ٹیم نے ایک میچ جیت کر تیسری پوزیشن اور برانز میڈل حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں