جسٹس عمر عطا بندیال 241

زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کرکے آئیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے لہذا وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے کمرہ عدالت آمد پر وکلا کی جانب سے جسٹس عمر عطا بندیال کو مبارکباد پیش کی گئی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ بہت شکریہ، آپ جیسے وکلا کا ساتھ خوشی کا باعث ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کرکے آئیں اور التوا سے گریز کریں۔ اس موقع پر سینئر وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے۔ وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہ بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں