فارمی انڈے 143

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں فی کلو مزید10روپے کمی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی سے 348روپے فی کلوہو گی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے228روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ 560سے580روپے کلو فروخت کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں