فارمی انڈے 114

زندہ برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرزندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت411روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت234روپے فی درجن پرمستحکم رہی ۔

سرکاری نرخنامے میںبرائلر گو شت کی قیمت جاری نہ ہونے سے دکانداروں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت مختلف قیمت وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔

مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف علاقوں میں برائلر گوشت750 سے 800روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں