عامر خان 146

زندگی کا بہترین تحفہ مجھے کرن نے دیا، عامر خان

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ اْنہیں زندگی کا سب سے بہترین تحفہ ان کی سابق اہلیہ، فلمساز کرن رائو نیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان سے حال ہی میں ایک صحافی نے اْنہیں زندگی میں ملنے والے سب سے بہترین تحفے کے بارے میں پوچھا۔جس پر عامر خان نے انکشاف کیا کہ اْنہیں زندگی میں سب سے بہترین تحفہ ان کی سابق اہلیہ کرن رائو نے ابھی دو تین دن پہلے ہی دیا ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ’ دو تین دن پہلے اْنہوں نے کرن سے پوچھا کہ ان کے اندر ایسی کون سی خامیاں ہیں جنہیں وہ دور کرسکتے ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ’ اْنہوں نے کرن سے یہ سوال اس لئے پوچھا کیونکہ کرن کیساتھ ان کا ایک گہرا رشتہ رہا اور کرن اْنہیں بہت قریب سے جانتی ہیں’۔

عامر خان نے کرن رائو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’کرن نے اْنہیں ان چیزوں کے بارے میں بہت اچھے طریقے سے سمجھایا جنہیں وہ بہتر کرسکتے ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ’ اْنہیں لگا کہ کرن کو سننا اور کرن کی کہی ہوئی باتوں کو سمجھنا ان کے لیے بہت اہم تھا’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘دراصل یہ سوال پوچھنے کا مقصد یہ جانناتھا کہ ایک دوسرا انسان جو بھی ان کے قریب ہو، اْنہیں کیسے دیکھتا ہے اور آپ میں کیا بہتری دیکھنا چاہتا ہے’۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ان کے خیال میں یہ سب سے بہترین تحفہ ہے جو اْنہیں کرن نے دیا ہے’۔اس کے بعد عامر خان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ ‘کیا کرن سے یہ بہترین تحفہ حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل کرنا شروع کیا یا نہیں؟’جس پر اداکار نے کہا کہ اْنہوں نے کرن کی ان باتوں پر فوری عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں